شہباز شریف

ملک میں لوڈشیڈنگ، وزیر اعظم پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر سخت برہم

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں مسلسل لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاورڈویژن اور وزیر توانائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے استفسار کیا کہ پاور پلانٹس چلنے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے، پاور ڈویژن بجلی کی پیداوار، طلب اور لوڈشیڈنگ بارے حقائق بتائے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔  خیال رہے کہ شہباز شریف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا حکم دیا جبکہ الٹا لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف کا خرم دستگیر، مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بجلی ضرورت سے زیادہ ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں دلا سکتے تو یہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے