چاند

ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) روئت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم جمادی الثانی 1444 ہجری کل بروز اتوار 25 دسمبر 2022 کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ملک بھر میں چاند نظر آنے اور یکم جمادی الثانی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے