نور مقدم

مقتولہ نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت سنادی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) عدالت نے گزشتہ سال نور مقدم نامی لڑکی کو اپنے گھر بلاکر بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی، خانساماں جمیل اور تھراپی ورکس کے ملازم تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ دورانِ سماعت ملزم ظاہر جعفر، اس کے والد ذاکر جعفر اور گھریلو ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو جیل کی وین میں اڈیالہ جیل سے ایف ایٹ کچہری لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے