بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، متنازع علاقے میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لاتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس کروا کر کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، کانفرنس کا انعقاد کرکے بھارت کشمیر میں نارمل حالات دکھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزادکشمیر میں جلسہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کا دفاع ہر صورت کیا جائے گا، کشمیر سے متعلق پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی، پاکستان کی حکومت ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے