اسحاق ڈار

معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کررہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 سال میں معیشت تباہ کردی گئی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، ساتھ ہی فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4000 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے، ڈالرز کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری حکومت کا عزم ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے