شہباز شریف

مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے والا دشمن کا ایجنٹ ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے والا شخص دشمن کا ایجنٹ ہے وہ کبھی ملک و قوم کا دوست نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں پہنچے، وزیراعظم نے شکر پڑیاں میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، 57 سال پہلے دشمن نے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا، افواج پاکستان نے لاالہ الا للہ کا ورد کرتے ہوئے ملک کا دفاع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج اور عوام نے مل کر علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنایا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے جانیں نچھاور کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، آئیے ایک قوم کے اس بندھن کو مضبوط کریں، جو بھی مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے