مریم نواز

مریم نواز کیجانب سے پاکستان کو عمران خان کے شر سے محفوظ رکھنے کی دعا

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے پاکستان کو عمران خان کے شر سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لئے اللہ تعالی سے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو عمران خان کے شر سے محفوظ رکھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اس کو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنے عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔ پہلے اس (وزیراعظم عمران خان) نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے