شہباز شریف

محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری و سیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری و سیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک، عوام اور جمہوریت کے لیے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جامِ شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر2007ء عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابلِ فراموش دن ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کی زندگی جہدِ مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے۔ ہم ملک، عوام اور جمہوریت کے لیے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح مؤقف اختیار کیا، ان کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے