مریم نواز

مجرم کے بجائے مظلوم کو ذمہ دار قرار دینا عمران خان کی پست سوچ کا عکاس ہے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پرانہیں آڑے ہاتھوں لے لیا،  مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو بچے زیادتی کا نشانہ بنے، کیا اس لیے بنے کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجرم کے بجائے مظلوم کو ذمہ دار قرار دینا عمران خان کی پست سوچ کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعظم کی بات سے زیادتی کے شکار بچوں کے والدین کو بہت تکلیف پہنچی ہو گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں خواتین کے کپڑوں سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ  یہ بہت بری سوچ ہے، اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، اس شخص نے اتنی عجیب بات کی ہے، اسے کیا نام دوں؟ یاد رہے کہ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت کا دیگر ممالک کیساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری نے دیگر ممالک کیساتھ پاکستان کے فضائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے