شہبازشریف

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں۔ امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے حیات بائیوٹیک اور سائینوفارم کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں۔

وفد نے پاکستان میں پلازما فریکشنائیزیشن میں تعاون اور سرمایہ کاری کے علاوہ شعبہ صحت میں ڈیجیٹلائزیشن میں بھی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 30 لاکھ لیٹر خون اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پلازما کی فریکشنائیزیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے