بم دھماکہ

لاہور میں بم دھماکہ، متعدد شہری زخمی

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایسی جگہ ہوا ہے جہاں گاڑیوں کے شورومز موجود ہیں۔ دھماکے سے قبل ایک موٹر سائیکل سوار متعدد مرتبہ اس جگے کا چکر لگاتا رہا ہے۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ہے۔ دوسری جانب اس بات کا شبہہ ہے کہ بارودی مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے اڑایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے