صدف منیر

لانگ مارچ میں عمران خان کے کنیٹنر کے نیچے آکر خاتون صحافی جاں بحق

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی رپورٹنگ کرنے والی صحافی عمران خان کے کنیٹنر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی چینل فائیو سے وابستہ خاتون رپورٹر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ چینل فائیو کی رپورٹر صدف منیر لاہور سے ہی کوریج کیلئے عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج جب لانگ مارچ مریدکے میں سادھوکی کے قریب پہنچا تو صحافی صدف منیر کنٹینر سے نیچے گرگئیں اور کنٹینر ان کے اوپر سے گزر گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ موقع پر موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ صدف نعیم کنٹینر کے ساتھ ساتھ چل رہی تھیں، سادھوکی کے قریب رش میں دھکا لگنے کی وجہ سے گریں اور کنٹینر کے نیچے آگئیں۔ عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج کیلئے لانگ مارچ ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے