مولانا عبدالغفور حیدری

قیام پاکستان کا مقصد پورا کرنے کے لیے نوجوان آگے بڑھیں، رہنما جے یو آئی

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما سینیٹر  مولانا عبد ا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ  قیام پاکستان کا مقصد پورا کرنے کے لیے نوجوان آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آج گمراہ کیا جا رہا ہے اور ان پر پیسے خرچ کیے جا رہے ہیں، اس کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارے کارکنان پوچھتے ہیں کہ عمران پھر جلسے کر رہا ہے کہیں پھر اقتدار میں تو نہیں آ رہا؟ ہم انکو کہتے ہیں ہماری ایک ہی جدوجہد ہے جو ہمیشہ جاری رہے گی اور وہ یہ کہ نئی نسل کو اسلام کے بارے میں آگاہ کرنا، یہ سب سے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ولانا عبدالحکیم مرحوم کی یاد میں منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبد الحکیم کی دینی، سیاسی، ملی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ ہمیں ایسی شخصیات کو یاد رکھنا چاہیے، انہوں نے ظلم وجبر کا مقابلہ کیا، نوجوان نسل کو ایسی شخصیات اور جدوجہد سے روشناس کرانے کے لیے ایسے سیمینار وقت کی ضرورت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے