مریم نواز

عوام نے جنہیں ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، کیا یہ بیانیہ درست ہے یا جو بیانیہ کہتا ہے ووٹ کو پیروں کے نیچے کچل دو۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں آر ٹی ایس بند نہ کرو، کیا نواز شریف کا یہ بیانیہ غلط ہےکہ وہ کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو، عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرا دیا گیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا کہ جب آپ الیکشن میں جائیں تو کہا جائے وفاداری چھوڑ دیں، خود پر لوٹے کا دھبہ لگالیں، اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ کو الیکشن ہرادیا جائے گا، اب بیانیوں کا موازنہ کرلیں کونسا درست بیانیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے