شاہد خاقان

عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی انتخاباتی اصلاحات  کی قانون سازی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں، شاہد خاقان کا کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم اور قانون سازی آرڈیننس اورتماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمان کےاعتماد سے ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ڈراموں، تماشوں سے انتخابی اصلاحات اورقانون سازی کا سنجیدہ عمل نہیں ہوتا، 2017 میں مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات کا سنجیدہ عمل کرکے دکھایا۔

واضح رہے کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آرٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں، ڈسکہ الیکشن میں عملہ چوری ہوگیا وہاں الیکٹرانک مشینیں کیسے محفوظ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اورمشین سے جوڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے