شہباز شریف

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اتحادی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کےعوام مستفید ہوں گے۔ گرین اور بلیو لائن پر ایک ماہ کے لیے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جائے گی جس سے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فیض یاب ہوں سکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوئی لیکن اب ہم عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جیسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سستی شمسی توانائی کا جال بچھانا ہے اور جتنی جلدی تیل کی قیمت کم ہوں گی بجلی اتنی سستی بنے گی۔ حکومت بجلی کی کمی کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو فروغ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے