فضل الرحمان

عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)   کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس قوم  کا میر جعفر اور میر صادق ہے، اپنے ایجنڈے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلاء ہے ،  عوام نے ان کو پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر نکالا ہے۔ عمران خان اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو پوری دنیاء میں رسوا کررہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے تڑپنا صرف اس لئے ہے کہ اپنے ناکام ایجنڈے کو پورا کرکے پاکستان کے وجود کو ختم کرسکے جو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے ۔ اس نے ساڑھے تین سال ملک کو تباہ و برباد کردیا  ، ملک کی  معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جب کہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار کردیا ۔

واضح رہے کہ  میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ  کیا وہ اسی کردار کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانا چاہتے ہیں ، ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا نہیں ہے ، ہم نے ادارے کی کسی فرد کی رائے یا اس کے کسی اقدام سے کیا ہے لیکن فوج کے بحیثیت دفاعی ادارے کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ آج اس کے بیانات فوج میں انتشار ڈالنے کے لئے ہیں  ، ایلیٹ کلاس کی ایک لابی اس کے پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے