شیری رحمان

عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار سے پردہ اٹھ رہا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آئے روز عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار سے پردہ اٹھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود 5 ارکان خریدنے کا دعویٰ کررہے ہیں، اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ صحیح اور غلط میں فرق نہ کریں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔ جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا، آڈیو لیک ثبوت ہے عمران خان عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم دعویٰ کررہا ہے کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں، عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے