فیصل کریم کنڈی

عمران خان کی شخصیت بے نامی سے شروع ہو کر بےایمانی پر ختم ہوتی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران خان کی شخصیت بے نامی سے شروع ہو کر بے ایمانی پر ختم ہوتی ہے، عمران خان قوم کو جواب دیں غریبوں کے علاج کے پیسوں سے کہاں کہاں سرمایہ کاری کی؟

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے اعمال انہیں جیل لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے سوالات کے خوف سے عمران کمرے میں چھپ کر تقریر جھاڑتے ہیں۔نام نہاد صادق اور امین نے خیرات اور صدقات کے پیسوں سے سرمایہ کاری کی، عمران خان کو بتانا ہوگا کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہا گیا؟

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ  عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ عارف نقوی کے ذریعے کتنی منی لانڈرنگ کی، وہ بتائیں کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہاں گیا؟ پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے اعمال آپ کو جیل لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے