رانا ثناءاللہ

عمران خان کی خواجہ سراء کیساتھ نازیبا ویڈیوز کے متعلق رانا ثناءاللہ کا بڑا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) عمران خان کی خواجہ سراء کیساتھ نازیبا ویڈیوز کے متعلق رانا ثناءاللہ نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک خواجہ سراء کے ساتھ ایک نازیبا ویڈیو موجود ہے جسے میں نے خود بھی دیکھا ہے۔ ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت مخصوص اداروں کے پاس ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے متعلق ویڈیوز دیکھی ہیں، جس میں سے ایک ویڈیو خواجہ سراء کے ساتھ بھی ہے، یہ وہی معروف خواجہ سراء ہیں جن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے باتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لیک ہونے والے آڈیوز اصلی ہیں، کیا عمران خان عائلہ ملک کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو سے انکار کرسکتے ہیں؟۔ محمد خان بھٹی اپنی ویڈیو میں سپریم کورٹ کے جج اور ان کے بیٹوں سے متعلق جو باتیں کررہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، لاہور میں رہنے والے بیشتر لوگ ان باپ بیٹوں کے کردار سے واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے