عمران خان

عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑگیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑگیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کو یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔عمران خان کے مطابق انکار پر ملک شہزاد اعوان کے ٹرک جلا کر تباہ کردیے گئے، اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا اور  کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے اور  یہ نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے۔ صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا جو کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی ٹی ڈی

خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

بھکر (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے