خواجہ سعد رفیق

عمران خان کا پراجیکٹ ناکام ہوچکا اور اس کو لانچ کرنے والے پریشان ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف عمران خان کا پراجیکٹ ناکام ہوچکا ہے جبکہ اس کو لانچ کرنے والے پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کیس ایک ہی ہے ہم پاکستان کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے بڑوں نے انگریزوں اور ہندؤں سے لڑ کر پاکستان بنایا تھا۔ ان کو کیا پتہ کہ یہاں حقوق کی خلاف وزری ہوگی، جو بات کرتا ہے اس پر چور ڈاکو کا الزام لگایا جاتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے اربوں روپے کے پراجیکٹ لگائے ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، ہم پر ذاتی حملے کیے گئے، ہم نے عدم اعتماد لاکر کوئی گناہ کیا ہے؟ کیا آئین عدم اعتماد کی اجازت نہیں دیتا؟ عدالت کو آئین دوبارہ سے لکھ نہیں سکتی، آئین کو پارلیمنٹ لکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف مختلف ٹرینڈز چلائے جارہے ہیں، ان کو پیسے کون دے رہا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے