خواجہ سعد رفیق

عمران خان کا دورہ روس ایک جارح کیلئے باعث تقویت ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران کا دورہ روس ایک جارح کیلئے باعث تقویت ہے، عمران خان کو اس وقت روس کا دورہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ  ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جارحیت امریکی ہو یا روسی ، بھارتی ہو یا صیہونی ، بیرونی ہو یا اندرونی سب کی سب قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ جارحیت کی ہر قسم شرمناک ہے، عمران کا دورہ روس ایک جارح کیلئے باعث تقویت ہے، پاکستان کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، حکمرانو! پاکستان کو اورکتنا نقصان پہنچاؤ گے؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے