احسن اقبال

عمران خان نے آئین توڑا، معیشت تباہ کی، احسن اقبال

اسلام  آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا، معیشت تباہ کی، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 190 پر پہنچ گیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ شروع ہے، مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہو چکی ہے اس لئے عمران نیازی میدان چھوڑ کے بھاگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگلی حکومت عمران نیازی کے معاشی گناہوں کا بوجھ بھی اٹھائے گی۔ خیال رہے کہ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ جاتے جاتے نااہل عمران نے معیشت پر خطرناک حملہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف سے امپورٹڈ گورنراسٹیٹ بنک نے شرح سُود میں ڈھائی فی صد اضافہ کر دیا جبکہ ڈالر190 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچا دیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو بری صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے