پرویز رشید

عمران خان فوج اور عوام کو آپس میں لڑا کر کس کے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں۔ پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پاک فوج اور پاکستانی عوام کو آپس میں لڑا کر کس کے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں یہ اب قوم جان چکی ہے۔

تفصیالت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں کیوں اڑی ہوئی ہیں۔ انہیں آئین میں درج چیف کے فرائض سے بھی آگہی نہیں، انہیں نیب کے سربراہ اور فوج کے سربراہ کا فرق بھی معلوم نہیں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے عمران کو شکایت تھی کہ سلامتی کے ادارے ان کی سیاسی مدد سے کیوں گریزاں ہیں اور آج وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ سلامتی کے اداروں کے سربراہ ان کے سیاسی مخالفین کو کچلنے والے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے منافی ایسی سوچ رکھنے والا آمریت و فسطائیت کا لاڈلا تو ہوسکتا ہے قائداعظم کا پیرو کار نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے