عمران خان عدالت میں اپنے ساتھ غنڈے بدمعاش لے آتے ہیں، معزز جج عمران خان پر برہم

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے معزز جج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر برہم ہوگئے، دوران سماعت جج نے کہا کہ عمران خان عدالت میں غنڈے بدمعاش لے آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے دوران جج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر برہم ہو گئے۔ اے ٹی سی کےجج نے یہ کہا کہ عمران خان برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور عدالت میں بھی عدالت کا احترام نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ جج نے مزید کہا کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، عدالت میں اپنے ساتھ غنڈے بدمعاش لے آتے ہیں۔ اس موقع پر تحریکِ انصاف کے وکیل بابراعوان نے جج سے سوال کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کے سامنے ہنگامہ آرائی دہشت گردی ہے تو پولیس لائنز پشاور میں 99 لاشیں کیا تھیں؟ جس پر جج نے کہا کہ اب تو سیاسی دہشت گردی بھی شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے