خواجہ آصف

عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر نے جو مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں قافلے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آرہے ہیں، کسی قسم کے حادثے کی صورت میں وہی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی۔ اگر کوئی اسلحہ لے کر آئے گا تو ان سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وزیرآباد تک پہنچنے میں کئی حادثات ہوچکے ہیں، اس حادثے نے انہیں بڑی شرمندگی سے بچالیا ہے۔ عمران خان نے قریبی اسپتال میں اپنا معائنہ نہیں کروایا، یہ فوری طور پر وہاں پر ایک لاش اور زخمیوں کو چھوڑ کر نکل گئے اپنا علاج بھی کروایا تو اپنے ہی ہسپتال میں کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے حادثات کنٹینر کی وجہ سے ہی ہوئے ہیں کوئی اس سے گر کر مرا ہے، تو کوئی ٹکرا کر مرا ہے، ان حادثوں کی پیچھے کنٹینر ہی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے