خواجہ سعد رفیق

عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا رویہ منافقانہ ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا رویہ منافقانہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان مطلق العنان شخص ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ خان صاحب آپ بے شک 7 دن لاہور میں قیام کریں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، آپ کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آپ کو برابر جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کیا جائے، الیکشن کمیشن چاہے عمران کے ساتھ جتنا فیئر ہوجائے وہ پھر بھی گالیاں نکالے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خان صاحب آپ کے ساتھ تو ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے، ہم سیاست کے میدان میں آپ کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے