مریم اورنگزیب

عمران خان اقتدار  چھن جانے پر پاگل ہوچکے ہیں، وہ سیاسی دہشت گرد ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار  چھن جانے پر پاگل ہوچکے ہیں، وہ سیاسی  دہشت گرد ہیں، اگر عمران خان کی جان کو خطرہ تھا تو کل کیا ہوا؟ کل پولیس کی گاڑیوں اور شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر حملےکیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست کی رٹ کے ٹکڑے کر رہے ہیں، انصاف ، قانون اور عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے، لاڈلے کو رعایت دےکر قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، یہ سلسلہ نہ رکا تو ہرگلی سے جتھے نکلیں گے اور  قانون و آئین  اور انصاف پر اسی طرح حملہ آور  ہوں گے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر آپریشن میں کلاشنکوف، پیٹرول بم اور دہشت گرد نکلے، عمران خان کے پاس اپنی چوریوں کا کوئی جواب نہیں، اس لیے وہ  پورے ملک کو جلارہے ہیں، فرد جرم رکوانے کے لیے سب حربے استعمال کیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے