ایاز صادق

عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم ڈٹ کر الیکشن لڑیں گے۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم ڈٹ کر الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جارہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو کیا کرنا ہے ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک پرویز الہی کے پاس کوئی آپشن نہیں، ان کا مستقبل ان ہی کے ساتھ ہے، ہم نے پرویز الہی کو وزارت اعلی آفر کی تھی، دعائے خیر ہوئی لیکن 24 گھنٹے میں صورتحال تبدیل ہوئی، پرویز الہی کو آفر کی یا نہیں کی، کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہوں گے، کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی کے دیگر اتحادی جاسکتے ہیں تو پرویز الہی کیوں نہیں جاسکتے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مشکل سے مشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے