علی وزیر

علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا

کراچی (پاک صحافت) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 31 دسمبر 2020 کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا تھا، ان پر بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی مقدمات درج ہیں۔ کراچی سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر علی وزیر کے استقبال کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

یاد رہے کہ طویل مدت تک جیل میں رہنے کے بعد قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما آج رہا ہوگئے ہیں جس کے بعد کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے