نواز شریف

عاصمہ جہانگیر کانفرنس، نواز شریف کی تقریر کے دوران تاریں کاٹ دی گئیں، انٹرنیٹ بھی بند

لاہور (پاک صحافت) گزشتہ روز تیسری عاصمہ جہانگیر کانفرنس  میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کے دوران تاریں کاٹ دی گئیں۔  اس کے علاوہ اجلاس سے دو گھنٹے قبل انٹرنیٹ کی سہولت بھی منقطع کر دی گئی تھی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف شریف دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں حاضرین سے خطاب کرنے والے تھے کہ تمام تاریں کاٹ دی گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق تقریب کی آرگنائزر منیزے جہانگیر نے کہا کہ وہ تقریر سے منسلک ہونے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مارکی پر تاریں کاٹ دی گئی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ چوہے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ ہم اظہارِ رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے بلا تفریق پلیٹ فارم سب کے لیے کھلا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے اعلان کیا کہ مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئی ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے جلد ٹھیک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زنجیریں توڑ کر جمہوریت کے لیے کام کرنا ہو گا۔ صرف عہدے قبول نہ کریں، نظام بدلنے کی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے