شفقت محمود

ضمنی انتخابات میں ممکنہ شکست کا خوف، حکومت کا الیکشن کمیشن سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ضمنی انتخابات میں ممکنہ شکست کے خوف سے حکومت نے پہلے ہی الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔  ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے اور نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا اس لیے اسے بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کہا کہعام انتخابات ڈھائی سال بعد ہوں گے جب کہ ضمنی الیکشن ہوتے رہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن پر اعتماد ہونا چاہیے۔ شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اسے بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا، اگر دوسری جماعتوں سے پوچھیں تو وہ بھی الیکشن کمیشن کی شکایت کرتی نظرآتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم نے پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ  انتخابات میں حفیظ شیخ کی شکست اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم کا بہت دیر سے مطالبہ تھا الیکشن میں پیسے کی طاقت ختم ہو، وزیراعظم سینیٹ الیکشن کی شفافیت کے لیے چاہتے تھے کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو۔سپریم کورٹ نے کہا ووٹنگ کا طریقہ بدلنے کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے