حمزہ شہباز

صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے  کہ صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کی خوشخبری سنادی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  صوبائی بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے