اعتزاز احسن

صدر نے جس انداز میں انتخابات کا اعلان کیا وہ غلط ہے۔ اعتزاز احسن

لاہور (پاک صحافت) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے جس انداز میں انتخابات کا اعلان کیا وہ غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 کے مطابق انتخابات کے اعلان کے لیے صدر وفاقی حکومت کی سفارش کا پابند ہے، صدر معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور وزیراعظم کو خط لکھیں کہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات سے معذرت کرلی ہے۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ سمیت کوئی بھی انتخابات کروانے سے معذرت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے مطابق 90 دن میں انتخابات کروانا ضروری ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ آئین سے انحراف ہوگا، انتخابات کو نوے دن سے آگے بڑھا بھی دیں تو پی ڈی ایم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے