فیصل واوڈا

صدر عارف علوی کو جو تحفے ملتے رہے وہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے۔ فیصل واوڈا کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر عارف علوی کو جو تحفے ملتے رہے ہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی رجیم کے خاص لوگ، خاص مقصد کے ساتھ خاص چیزیں چلارہے تھے۔ وہ خاص لوگ بند کمروں میں میٹنگز کرتے تھے۔ صدر عارف علوی ماسک لگا کر ان میٹنگز میں شامل ہوتے تھے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ جس کی ویڈیوز تحریک انصاف کے وزراء اور ایم این ایز نے بنا کر آگے بھیجی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو جو تحفے ملتے رہے ہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے