مراد علی شاہ

شیخ رشید کی کراچی آمد سے متعلق سندھ حکومت کو کوئی اطلاع نہیں، مراد علی شاہ

شکارپور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کراچی آمد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آمد سے متعلق سندھ حکومت کے حکام میں سے کسی کو اس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو آنا ہے تو ضرور آئیں کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امن و امان سے متعلق ایک بیان میں کہاکہ پولیس کی مدد سے پہلے بھی علاقے میں امن قائم کیا تھا، اب بھی کریں گے، اگر ضرورت پڑی تو دیگر اداروں کی مدد بھی لیں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سے سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی آڑ میں سندھ کے معاملات میں مداخلت غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، حالیہ دنوں میں پنجاب میں ٹی ایل پی کے مظاہرے نے سارا صوبہ جام کردیا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھاکہ پنجاب کے معاملے میں وفاقی حکومت خاموش رہی، جو دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے