شہبازشریف

شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر مختلف شہروں میں جشن کا سلسلہ جاری

عمرکوٹ (پاک صحافت) ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے جشن منانے اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں عمرکوٹ میں بھی ایک ریلی نکالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے پاکستان کا 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ ن سندھ کی نائب صدر نیلم کماری، سید صفدر شاہ، مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی صدر موہن لال کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ جبکہ اس کے علاوہ عمرکوٹ کے مختلف شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

ذرائع کے مطابق عمر کوٹ میں متعدد مقامات پر کارکنوں نے جشن منایا، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ عمرکوٹ کی طرح کنری، سامارو سمیت دیگر شہروں میں بھی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن عمرکوٹ کے مقامی رہنما سید صفدر شاہ کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے