دہشتگرد

سی ٹی ڈی کی کارروائی، سپاہ صحابہ، داعش اور تحریک طالبان کے متعدد دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ، داعش اور تحریک طالبان کے متعدد دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے