عمران خان

سینیٹ الیکشن: وزیراعظم عمران خان کا دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیاہے جس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، سینیٹ الیکشن کے لئے دی گئی ٹکٹوں پر وزیر اعظم نے نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبائی تنظیموں کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے  دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں جبک فیصل واوڈا نا اہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: قادر کا ٹکٹ کٹ گیا،ظہور  آغا امیدوار نامزد

کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے۔ جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان کے تحفظات کے بعد سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جا سکتی ہیں۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے تحفظات سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکنان کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ چاروں افراد پر عائد الزامات کی خود تحقیقات کروں گا ۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کی ٹکٹ تقسیم سے متعلق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اہم فیصلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر کافی اختلافات سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے