نیر بخاری

سید نیر حسین بخاری کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد  (پاک صحافت)  سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر  شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے  قیام پاکستان کی خاطر  قائد اعظم کے شانہ بشانہ عملی جدوجہد پر محترمہ فاطمہ جناح کو مادر ملت کا خطاب دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سید نیر حسین بخاری نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ تحریک  پاکستان اور تعمیر پاکستان میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے یادگار کردار ادا کیا۔ نیر بخاری نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تمام زندگی جمہوریت اور قانون کی سربلندی کی جدجہد کی۔

واضح رہے کہ سید نیر حسین بخاری نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ مادر ملت نے  مساوات اور برابری پر مشتمل  جمہوری فلاحی مملکت کے تصور کو تقویت دی۔ انہوں نے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کے خلاف  ڈٹے رہنے کا تجدید عہد  کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے