وزیراعظم شہبازشریف

سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بالخصوص شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔ سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے