سراج الحق

سراج الحق نے حکومتی پالیسیوں کو کورونا سے زیادہ خطرناک دے دیا

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو مہلک وائرس کورونا سے بھی زیادہ خطرناک دے دیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومتی پالیسیوں کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کشمیر کے حوالے سےکسی سودہ بازی اورقومی موقف سے انحراف ناقابل قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کوفوری طور پر مسترد کرےاورنبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا پر عمل درآمد کو قانون کےمطابق  یقینی بنایا جائے۔ ان کا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کےنام پروجودمیں آیا جس میں اقلیتوں سمیت ہرطبقہ کوبنیادی حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے