جاوید لطیف

دھمکی دینے والے بھول رہے ہیں کہ اکاون فیصد رائے رکھنے والوں کو قانون نہ سنایا جائے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ڈی سیٹ کی دھمکی دینے والے بھول رہے ہیں کہ اکاون فیصد رائے رکھنے والوں کو قانون نہ سنایا جائے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ  منگل اور بدھ کو مرکز کی طرز پر پنجاب میں بھی بڑا سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ممبران سمجھتے ہیں کہ بزدار کے بعد چودھری کو تبدیلی نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی آزاد ممبران سے پارٹی کی بنائی رابطہ کمیٹی رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مرکز میں اتوار کو کامیابی کے بعد اپوزیشن اکابرین کی مشاورت سے وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار کا اعلان کیاجائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ  مرکز کی طرح پنجاب میں اسمبلی ارکان کو دھمکانے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے، عمران خان کی مرضی کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کا قانون پڑھ کر بار بار یہ سنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے