مفتاح اسماعیل

دوست ممالک کیساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے تمام ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ اور استحکام کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کرغزستان کے سفیر عزت مآب ایرک بے شمبیو کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کرغز سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ دوسری جانب کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ کرغزستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ سفیر کرغزستان ایرک بے شمبیو نے مزید کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے