جاوید لطیف

دنیا میں ایسا انصاف نہیں دیکھا جیسا پاکستان میں ہے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج عمرانی فتنے کو تحفظ دینے کے لیے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ہر جگہ بحران ہی بحران نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان میں معاشی، اقتصادی، عدالتی اور اخلاقی بحران ہے، دنیا میں ایسا انصاف نہیں دیکھا جیسا پاکستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ضرورت 1958 میں بے دریغ استعمال کیا گیا تھا، نظریہ ضرورت قومی مفاد میں لیا جاتا ہے، یہاں تو گلی میں پانی کھڑا ہو تو از خود نوٹس لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو ری رائٹ کر کے لاڈلے کو موقع دیا گیا اور 2018 میں میری قیادت کو رنگ سے باہر رکھ کر الیکشن کرائے گئے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید  کہا کہ لاڈلے کو خواہش پوری کرنے کا ایک اور موقع دیا گیا، فتنے کو تحفظ دینے کے لیے نیا نظریہ عمرانی آپ کے سامنے ہے، ایک لاڈلے کی ہر قسم کی ضرورتیں پوری کی جارہی ہیں۔ کیا پیٹرول بم پھینکے جانے کے واقعات پر از خود نوٹس نہیں ہونا چاہیے تھا، کیا از خود نوٹس تب نہیں ہونا چاہیے تھا جب عالمی مالیاتی اداروں کو خط لکھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے