جاوید لطیف

خونی لانگ مارچ کا آغاز ہی ارشد شریف کی موت سے شروع ہوا۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ خونی لانگ مارچ کا آغاز ہی ارشد شریف کی موت سے شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے خونی لانگ مارچ کا آغاز ہی ارشد شریف کی موت سے شروع ہوا، گزشتہ رات لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی وفات بھی ہوئی، لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ دیکھ کر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے کس کے پاوں پڑوں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان بھارت کے ٹی وی چینلز کا تارہ بن گئے، عمران خان نے ملکی معیشت اور لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلا، عمران خان نے لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین لیا، ہمیں پتہ ہے کہ کس کس جگہ پر خون ریزی کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے