شیری رحمان

حکومت یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی کو یقینی بنائے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت سینکڑوں پاکستانی طلباء اور شہری یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں حکومت ان کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومے سے یوکرین میں پھنسے ہزاروں طلباء و شہریوں کی باحفاظت واپسی کی اپیل کی ہے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 500 سے زائد پاکستانی طلباء یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں کیوں کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے