بلاول بھٹو

حکومت کی فوری ترجیح تمام ترقیاتی شراکت داروں اور برادر اسلامی ممالک کیساتھ تعاون بڑھانا ہے۔ وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی فوری ترجیح تمام ترقیاتی شراکت داروں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھا کر ملک کو درپیش معاشی مسائل کا فوری حل نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بلاول بھٹو سمیت سعودی عرب، مراکش، آذربائیجان، ایران، عمان، اٹلی، مالٹا، ایکواڈور، مصر، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دوست ممالک کے متعدد سفیروں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کی فوری ترجیح تمام ترقیاتی شراکت داروں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے سنگین ملکی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنا ہے. انہوں نے وسیع پیمانے پر عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا. جس میں افغانستان، جموں و کشمیر، سلامتی کونسل میں اصلاحات اور کووڈ-19 کی وبا، اس سے منسلک معاشی سست روی، موسمیاتی تبدیلی، مہنگائی اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے