شہباز شریف

حکومت کو بجٹ پاس کروانے کے خلاف ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بجٹ پاس کروانے کے لئے ٹف ٹائم دیں گے۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، ہم نے عدم اعتماد پر مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ وفاقی بجٹ برائے 2021-22 کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی، جس کے دوران وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے غلط اعداد وشمار دیے اور جھوٹے دعوے کیے، ملک میں غریب مررہا ہے اس کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے، ملک کے اندر غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے